لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو 46 سالہ جہدوجہد پر سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے۔ صدر زرداری نے ایک بار پھر گڑھی خدا بخش بھٹو کے ساتھ اپنا فرض نبھایا، شہید کو انصاف بھی دلوایا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے روایات کے برعکس اپنی بیٹی کو اپنا سیاسی جانشیں بنایا۔ شہید محترمہ نے اپنے والد کے نام کو زندہ رکھا، اپنا مشن جاری رکھا۔ صدر زرداری نے آئین بحال کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔ سندھ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ 20 لاکھ افراد کو زمین کے مالکانہ حقوق اور گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں گھر بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو پیپلزپارٹی بنا رہی ہے۔ میں نے اس وقت دنیا کو یقین دلایا کہ ہم آپ کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں۔ میں چین سے امریکا تک دنیا کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی۔ میں وفاق اور دنیا کا شکرگزار ہوں۔ جب وزیر خارجہ بنا تو میں نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف پوری دنیا میں ڈبیٹ کروائی۔ عالمی دنیا کو میں نے سمجھایا کہ ہمارے سندھو کو بچانا ہے، سندھو پر نہریں نامنظور ہیں۔ دریائے سندھ کو فعال، بحال اور صحتیاب کرنا ہے۔ ایک زمانے میں یہ مائیٹی انڈس کہا جاتا تھا، ہمیں اسے بچانا ہے۔ میں دنیا کا شکرگزار ہوں کہ وہ ہمیں انڈس کو بچانے میں ٹیکنالوجی کے طور پر ہمارا ساتھ دیں گے۔ بھارت جو ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے میں اس کا مقابلہ کر کے آیا ہوں، کرتا رہوں گا۔ پاکستان مسائل کا شکار ہے۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست آنے والی نسلوں کو نقصان پہنچائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔  دہشتگردی کی لہر اس وقت کے پی کے سے بلوچستان تک ہے۔ ہم نے احساس محرومی دور کرنا ہے تب ہی نظریاتی جنگ جیتی جا سکے گی۔ پاکستان کے عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کراچی میں ہماری بلوچستان کی بہنوں کو خودکش بنا کر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مہمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دہشتگرد کا نہ کوئی مذہب نہ کوئی قوم ہوتی ہے، یہ پیشہ ور قاتل ہوتے ہیں۔  ہم نے پہلے بھی ان دہشتگردوں کو مقابلہ کر کے شکست دلائی ہے، آج بھی شکست دیں گے۔ دہشتگرد اب جنگ چھیڑ چکے ہیں، اب بے گناہ کے قتل کا جواب دینا ہے تو اپنا سیاسی اختلاف بھولنا ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دے گی۔ اپوزیشن کو اپیل کرتے ہیں وہ دہشتگردی اور بین الاقوامی سازش کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کوئی ایک صوبہ ان عالمی قوتوں اور دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ متحد ہوکر ان کو، دہشتگردی کو عبرتناک شکست دیں گے۔ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ڈی پی اور بجٹ بنائیں گے۔ ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ یہ دہشتگرد کبھی مذہب، کبھی علیحدگی پسندی سے ملک توڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی روکنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ وفاق اور صوبوں کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔  وفاق کو نقصان پہنچانے والوں کو خبردار کرتا ہوں جو بلوچستان اور کے پی کے حالات کا فائدہ اٹھا کر وفاق اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ہم ان کو جواب دیں گے جو سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پڑھ کر بتایا گیا کہ ہم اس یکطرفہ منصوبے کی حمایت نہیں کرتے۔ مخالف قوتوں کو زرداری فوبیا ہے۔ نیند میں خواب میں آتا ہے ان کو صدر زرداری۔ پاکستان چار بھائیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ اکٹھے ہوں تو کوئی پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ صوبوں کو لڑانے کی سازشیں پاکستان پیپلزپارٹی ناکام کرے گی۔ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ہر ڈویژن میں جائیں گے۔ پہلا جلسہ حیدرآباد میں کریں گے۔ 18 اپریل کو حیدرآباد میں پاکستان کھپے کے نعرے سے جلسہ ہوگا۔ پانی کی منصفانہ تقسیم پر جدوجہد کریں گے اور ہر سازش کو ناکام کریں گے۔ چاروں بھائیوں کو بھائی رہنا ہے تو  کینالز منصوبے پر وفاق کو عوام کی آواز سننا ہوگی۔ پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے۔ اگر عوام کا مطالبہ ہے کہ کینالز نہیں بننے چاہئیں تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی آپ کے ساتھ نہیں۔ کینال منصوبہ اب متنازعہ بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی آپ کو کوئی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہیں لینے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 اپریل کو عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب ہے، نواب یوسف تالپور نے علیل ہونے کے باوجود کینالز کے خلاف جدوجہد کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو نقصان کے ساتھ کی سازش کے خلاف دیں گے

پڑھیں:

وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان

سٹی42: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ملازمین کے بچوں کے لیے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وظائف خدمت گزار، ریٹائرڈ اور فوت شدہ وفاقی ملازمین کے بچوں کو دیے جائیں گے تاہم پاکستان پوسٹ، ٹیلی کام، ریلوے، نادرا، ایم ای ایس اور دیگر کارپوریشنز کے ملازمین اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے بچوں کو پانچویں جماعت سے آگے وظائف دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 5 سے 16 کے بچوں کے لیے چھٹی جماعت سے وظائف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بچوں کو گیارہویں جماعت سے آگے وظائف دستیاب ہوں گے۔ وظائف حفاظ اور میرٹ کی بنیاد پر بھی دیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے بھی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹرک اور ایف اے میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل قرار پائیں گے، جبکہ ایف ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری میں 80 فیصد یا زائد نمبر لینے والے بھی وظائف کے لیے اہل ہوں گے۔

درخواست فارم 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
 
 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

متعلقہ مضامین

  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ ہے، سیکریٹری جنرل عرب لیگ