مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی مسلمان مخالف وقف ترمیمی بل منظور کرلیا۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل اب بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل منظوری کے بعد اپوزیشن اور مسلم تنظیموں کا شدید احتجاج

بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع بل کے خلاف  بڑی تعداد میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق غصب کرنا ہے۔ مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسیوں کا تسلسل بھارت میں جاری ہے جن کی بدولت مسلمانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منظوری کے بعد مسلمانوں کا

پڑھیں:

جنونی بھارتی فورسز کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافی بھی گرفتار

کشمیری میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے جعلی معابلے میں مار دیتا ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبراً گرفتار کر لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی۔؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں۔؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاتی ہے، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہر فالز فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنونی بھارتی فورسز کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافی بھی گرفتار
  • متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ
  • غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
  • کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • امریکا: ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا