اے ڈی سی آر سے میراکوئی تعلق نہیں ، اگر اس کے خلاف شکایت درست ہوئی تو سزا ہوگی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی ہے، سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے۔
کرنل ہاشم ڈوگر کا استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھاکہ میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ تھا کتنے لوگ خرید رہے ہیں یا اتنا رولا پڑ جائے گا اور اب رولا پڑگیا ہے تو میں انکوائری بھی کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اب نام لے کربتاؤں کا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے جس کے ذریعے وہاں جائیدادیں خریدی گئیں اس نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں، میں نے رولا ڈلوا دیا ہے، اب میڈیا اس کی تحقیقات کرے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ انہیں دوسرے تیسرے دن پتا چلاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتارکیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں اور اس سے اُن کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اگرشکایت درست ہوئی تو اسے سزا ہوگی، شکایت غلط ہوئی توجس نے شکایت کی اسے سزا ہوگی۔وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کے دوران اپنے استعفے دینےکی خبروں کی بھی تردید کی۔
لاہورمیں فوڈ پانڈا رائیڈر سفیان مبینہ طور پر اغوا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔