نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا متنازع منصوبہ، وزیر خزانہ کی حکومت گرانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسموٹرچ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ اگر وزیراعظم فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف نہیں لے جا سکتے تو بہتر ہے کہ سب کچھ روک کر عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے نیتن یاہو فوج کو فیصلہ کن جیت دلوانا ہی نہیں چاہتے۔
دو روز قبل کابینہ نے نیتن یاہو کی تجویز منظور کی تھی، جس میں غزہ پر فوجی کنٹرول کا منصوبہ شامل ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ حماس کو ہٹاکر ایسی سول حکومت قائم کرنا ہے جس میں حماس اور فلسطینی اتھارٹی دونوں شامل نہ ہوں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
حوالہ ہندی میں ملوث ملزم گرفتار، 21 ہزار امریکی ڈالر سمیت لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا جس کے قبضے سے 21 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبرکے نام سے ہوئی، جس کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سہراب گوٹھ سے عمل میں لائی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد ہونے والی کرنسی میں 13000 امریکی ڈالر، 8000 سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم،7000 انڈونیشین روپیہ، 1000 یمنی ریال، 318 عمانی ریال، 305 چائینیز یوآن شامل ہیں.
اس کے علاوہ برآمد شدہ کرنسی میں 174610 افغانی، یورو،عراقی دینار،ترکش لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال بھی شامل ہیں،ملزم سے15لاکھ روپے پاکستانی کے علاوہ 5 موبائل فونزبھی شامل ہیں۔
ملزم سے کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتارملزم بغیرلائسنس کرنسی ایکسچینج کا کارروبارکررہا تھا، گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔