پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کا اعلان کر دیا، پہلی پرواز29 اپریل کو روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز29اپریل کو روانہ ہوگی، قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی،پی آئی اے کا حج آپریشن 29اپریل سے یکم جون تک جاری رہیگا۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا جس کے دوران واپس آنے والے عازمین حج کو وطن پہنچانے کیلئئے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے، سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ سال رواں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، وزارت حج وعمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حج 2025 کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تا کہ عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کیلئے ٹول فری نمبرز جاری کئے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین پی آئی اے کے تحت
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :