پی این ایس اصلت کی صومالیہ میں قزاقوں کیخلاف کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کیا گیا۔
پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر موثر اقدامات کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس اصلت کی کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔
ترجما پاک فوج نے کہا کہ پی این ایس اصلت کا کاونٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی این ایس اصلت
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے 10ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مذاکرات کے باعث میچ میں تاخیر ہوئی۔