محکمہ صحت ایمبولینسز خریداری اربوں کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ، احتساب بیورو آزاد کشمیر ان ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کے لیے خریدی گئی 24 ایمبولینسز کے معاملے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے ٹویوٹا انڈس موٹرز اور ٹویوٹا آزاد موٹرز سے تحقیقات کے تحت 10 دن کے اندر مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
روزنامہ اوصاف کو حاصل دستاویزات کے مطابق، ٹویوٹا آزاد موٹرز نے 8 مئی 2023 کو محکمہ صحت آزاد کشمیر کے لیے ٹویوٹا ہائی ایس کمیوٹر ہائی روف ایمبولینس 2023 ماڈل کی سپلائی کا معاہدہ کیا تھا، جس کی فی گاڑی قیمت 17.
مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سپلائی کی گئی گاڑیوں کا کوئی ریکارڈ ٹویوٹا کمپنی کی ویب سائٹ اور محکمہ ایکسائز کے ٹیکس پورٹل پر موجود نہیں، جس سے ان گاڑیوں کی درآمد اور ادائیگیوں پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، ٹویوٹا کمپنی نے ان گاڑیوں کے بل آف لیڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں، جس سے گاڑیوں کی اسمبلی میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور قومی خزانے کو 14.73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔
مزید برآں، اسی ماڈل کی گاڑیاں آزاد کشمیر حکومت کے ایک اور محکمے کو 9.7 ملین روپے فی گاڑی کے حساب سے فروخت کی گئیں، جبکہ محکمہ صحت کو 6.14 ملین روپے زائد قیمت پر فروخت کی گئیں، جس سے اربوں روپے کی مالی بدعنوانی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔حکومت نے کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 روز کے اندر بل آف لیڈنگ، ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات، اور قیمتوں میں فرق کی وضاحت فراہم کریں، بصورتِ دیگر معاملے کو سنجیدہ مالیاتی بدعنوانی تصور کیا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘ عظمیٰ بخاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔
نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔