پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر سال کچھ نیا نہیں ہورہا جس پر مایوسی ہوتی ہے۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر سال کہا جاتا ہے کہ اس سال پی ایس ایل میں کچھ نیا ہوگا، لیکن کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع
انہوں نے کہاکہ میں تو تو پی سی بی کے یہ جملے سن سن کر تنگ آگیا ہوں، اور اس پر دکھ بھی ہوتا ہے۔
علی ترین نے کہاکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برینڈ ہے، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی جانب سے اس کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کرکے بہت بہتر کیا جاسکتا ہے مگر کوشش تو کی جائے، اگر آپ کی نیت ہی نہیں تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جارہا ہے، جس میں دنیا بھر سے مایہ ناز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کے لیے گانا کون گائے گا، پی سی بی نے بتا دیا
پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برینڈ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی علی ترین مایوسی کا اظہار ملتان سلطانز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی علی ترین مایوسی کا اظہار ملتان سلطانز وی نیوز پی ایس ایل علی ترین پی سی بی
پڑھیں:
یہ سونا بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے، مگر کیوں؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کی وجہ امریکی پالیسی ہو یا پھر فلسطین اسرائیل جنگ ہو لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سونا بیچنے نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے۔
چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت امریکی پالیسیوں کی وجہ سے تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اس کا تعلق پاکستانی معیشت سے نہیں ہے کیوں کہ ہماری کرنسی اس وقت مستحکم ہے۔
محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس وقت دو عالمی طاقتوں چین اور امریکا کی تجارتی جنگ جاری ہے، چین معاشی جبکہ امریکا جنگی طاقت رکھنے والا ملک ہے، اور دنیا بھی ان دونوں ممالک کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے ان کی رسہ کشی میں تیل نیچے اور سونے کی قیمت میں نہ رکنے والا اضافہ ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
’دوسری جانب اسرائیل اور فلسطین کی صورت حال ہے اس معاملے کو اگر قابو میں نہ کیا گیا تو پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کر جائے گی۔‘
آل پاکستان گولڈ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین حمزہ شکار پوری کا کہنا ہے کہ یہ سونا بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے، اس وقت سرمایہ کار سونے میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
حمزہ شکار پوری کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ سونا کوئی نہیں خرید رہا جو کہ غلط ہے، جہاں تک عام شہریوں کا تعلق ہے تو انہیں بھی چاہیے کہ ان کے پاس جتنا سونا ہے وہ محفوظ رکھیں۔
مزید پڑھیں: اٹک سونے سے اور چنیوٹ تانبے سے مالامال مگر سرمایہ کاری کیوں نہیں؟
’سب سے اچھا سرمایہ اس وقت سونا ہے اور ایک یا ڈیڑھ سال میں اس کی قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل پاکستان گولڈ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن تولہ تیل حمزہ شکار پوری سونا سونے کی قیمت فلسطین اسرائیل جنگ محمد ارشد