بجلی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی استحکام کے ضامن
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کمی سے مہنگائی نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر کے لیے روانہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کے قریب، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی
اسلام آباد سے جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ آزاد کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ’آزاد کشمیر کے لیے تحفہ‘ درج ہے۔
یہ الیکٹرک بسیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کیے گئے اس انتخابی وعدے کی تکمیل ہیں، جس کا اعلان قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سے 15 ’کلینک آن ویلز‘ آزاد کشمیر روانہ
حکومتی ذرائع کے مطابق ان جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے آزاد کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے، سفری سہولیات بہتر بنانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا گیا ہے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کی 15 موبائل طبی گاڑیاں بھی ادویات، طبی آلات اور میڈیکل اسٹاف سمیت روانہ کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
'کلینک آن وہیلز' we news آزاد کشمیر مریم نواز نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب