اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) پیچوشکن جنوبی ماسکو کے ایک پارک کے آس پاس پائے جانے والے بے گھر افراد، ضعیف لوگوں اور شرابیوں کو قتل کیا کرتا تھا۔

روس کی پینل سروس نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی سیریل کلر الیگزنڈر پیچوشکن جس کی عمر اب 50 سال ہو چُکی ہے، مزید 11 قتل کے اعتراف کے لیے تیار ہے۔ ''چیس بورڈ کلر‘‘ یا ''شطرنج کی بساط‘‘ کے قاتل کے نام سے مشہور پیچوشکن پر پہلے ہی 48 قتل کے الزامات کے تحت اُسے عمر قید کی سزا سنائی جا چُکی ہے۔

بچوں کی 'سیریل کلر' برطانوی نرس کو عمر قید کی سزا

مقتول کون تھے؟

الیگزنڈر پیچوشکن جنوبی ماسکو کے ایک وسیع سبزہ زار علاقے پر واقع بیٹسیفسکی پارک کے آس پاس پائے جانے والے بے گھر افراد، ضعیف لوگوں اور شرابیوں کو قتل کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پیچوشکن کی سیریل کلنگ کا یہ سلسلہ 1992ء سے 2006ء تک جاری رہا۔ روسی میڈیا نے اُسے ''چیس بورڈ کلر‘‘ کا لقب دیا اور وہ اس نام سے پہچانا جانے لگا۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے جاسوسوں کو ایک غیر اعترافی بیان دیتے ہوئے خود بتایا تھا کہ وہ شطرنج کے 64 مربع بورڈ کے ہر خانے میں ایک کوائن یا سکہ اپنے ہر مقتول کے نام سے رکھنا چاہتا تھا۔

قاتل پیچوشکن کہاں ہے؟

پیچوشکن کو سزا سنائے جانے کے بعد سے روس کے آرکٹک شمال کے دور دراز علاقے میں قائم ''پولر آؤول‘‘ جیل میں رکھا گیا ہے۔

روس کی پینل سروس یا تعزیراتی سروس نے ٹیلیگرام میسینجر ایپ پر ہفتہ پانچ اپریل کو شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ پیچوشکن نے تفتیش کاروں کو کہا ہے کہ وہ مزید 11 زن و مرد کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے لیے تیار ہے۔

’جرمن نرس نیلز نے کم از کم97 مریضوں کو ہلاک کیا‘

پیچوشکن پر طویل عرصے سے اضافی قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

روس کا دوسرا سب سے بڑا سیریل قاتل

الیگزنڈر پیچوشکن نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران 63 افراد کو جان سے مار دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم استغاثہ نے اس پر صرف 48 قتل اور تین اقدام قتل کا الزام لگایا تھا۔ اگر اسے اضافی قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا تو پیچوشکن روس کا دوسرا سب سے بڑا سیریل کلر ہوگا۔ پہلا روسی سیریل کلر میخائل پوپکوف ہے جو سابق پولیس اہلکار تھا اور اُسے 78 افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ادارت افسر اعوان

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیریل کلر قتل کا

پڑھیں:

 ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔

مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا  

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم