لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے شدید تکلیف میں ہیں۔ پاکستان کے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آنے والی ہے جس کا وزیر اعظم جلد اعلان کریں گے۔ عوامی ریلیف پر نام نہاد یوٹیوبرز اور فساد پارٹی کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ خطرے میں ہے۔ اسے اپنی ہی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ کے پی میں کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر ہیں، مگر اس معاملے پر نام نہاد یوٹیوبرز اور میڈیا خاموش ہیں۔ کے پی میں نہ تو انفراسٹرکچر بنا اورنہ ہی ادویات فراہم ہوئیں جبکہ چترال کے جنگلات میں 866 کروڑ روپے کا قومی نقصان ہوا۔ کے پی میں ہسپتالوں، مساجد اور گندم کی خریداری کے نام پر اربوں روپے ٹائیگر فورس میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1 ارب 11 کروڑ روپے کی بچت فراہم کی گئی ہے۔ تھیٹرز میں اصلاحات کی کوشش پر مالکان کی بلیک میلنگ اور عدالتی دھمکیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی اپروول کے بعد تھیٹرز میں بہتری کیلئے نیا لائحہ عمل لائیں گے۔ پانی کے معاملے پر بات جلسوں میں نہیں بلکہ بیٹھ کر ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے گرمیوں کے موسم میں عوام کو بڑا ریلیف حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف ایک مشکل مرحلے کے بعد ممکن ہوا، کیونکہ آئی ایم ایف کو منانا آسان نہیں تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو روکا گیا۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو سنبھالا اور سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ اگست تک تیرہ نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔14 مقامات پر "سہولت آن دی گو" پروگرام شروع ہو گا۔ اب تمام ادویات مارکیٹ میں ڈسپلے پر دستیاب ہوں گی اور اس حوالے سے شکایات کے لیے وزیر اعلیٰ کا خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب میں عید کے دوران صفائی کے مربوط نظام کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ وفاقی حکومت چھ سو ارب روپے امن و امان کے فنڈز کا حساب لے۔ این ایف سی ایوارڈ میں پیسوں کی تقسیم سے پہلے ان کے خرچ کا حساب ہونا چاہیے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ کو اختیار نہیں پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے: عظمیٰ بخاری 
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • مراد شاہ کو پنجاب کے کسانوں کی فکر زیادہ، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقرر کی؟ عظمیٰ بخاری 
  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری