اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مظلوم کی آہ عرش ہلا دیتی ہے، اللہ کو ہماری بے حسی پر جلال آ گیا تو پھر ہم بھی نہیں بچیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائیں اور امت کو ایک پیج پر لاکر او آئی سی اس حوالے سے لائحہ عمل دے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کا کردار شرمناک ہے، کہ وہ مظلوموں کی مدد کی بجائے ظالموں کی صفوں میں کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔