خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔
خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ چھ ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہو رہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے،جو وکلا کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں، بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے عوام کو
پڑھیں:
ترکیہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 78 ہلاکتیں، ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکیہ میں رواں سال کے آغاز پر ایک 12 منزلہ ہوٹل میں لگنے والی خوفناک آگ نے 78 قیمتی جانیں نگل لی تھیں، جن میں 34 معصوم بچے بھی شامل تھے۔
المناک واقعے میں 137 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے کئی آج بھی جسمانی اور ذہنی صدمات سے گزر رہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے اب اس کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں عدالت نے ہوٹل کے مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ترک عدالت کے فیصلے کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حفاظتی اقدامات اس حادثے کی بنیادی وجہ قرار پائے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ہوٹل میں ایمرجنسی انخلا کے راستے نہ تھے، فائر الارم سسٹم ناکارہ تھا اور عملہ بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت سے محروم تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ حادثہ انسانی غفلت، بے حسی اور منافع کے لالچ کا نتیجہ ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہوٹل کے اجازت نامے جاری کرنے والے سرکاری ادارے بھی اپنی ذمہ داریوں میں ناکام رہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر سرکاری محکمے بروقت معائنہ کرتے اور حفاظتی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے تو اتنی بڑی تباہی روکی جا سکتی تھی۔ عدالت نے انتظامی اہلکاروں کے کردار پر بھی سخت اظہارِ برہمی کیا اور حکومت کو مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے موثر قانون سازی کی سفارش کی۔
واضح رہے کہ صدر رجب طیب اِردوان نے بھی سانحے کے فوراً بعد ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ واقعے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ہوٹل کی عمارت حفاظتی اصولوں کے برعکس تعمیر کی گئی تھی اور اس میں فائر سیفٹی سسٹم محض کاغذی کارروائی تک محدود تھا۔