معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا۔
یہ بات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ایرک مائرپاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے امریکی انٹرایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ وفد پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔