سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا، وہاں حج انتظامات دیکھے، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں، سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی، 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا حج تیاریوں سے متعلق حاجی کیمپ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا، وہاں حج انتظامات دیکھے، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں، سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی، 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ویکسینیشن سے متعلق حجاج کو بتا رہے ہیں، ملک بھر سے فلائٹ آپریشن کیلئے خصوصی ڈیوٹی لگائی جائیں گی، 29 اپریل سے ممکنہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار جبکہ لانگ ٹرم 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا، بھیک کے معاملے میں جو بھی ڈی پورٹ ہوا سخت کارروائی کی گئی، حج سے قبل پہلے بھی عمرہ ویزہ بند کر دیئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عام عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، ایک سال کے عرصے میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں چیئرمین بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی اور سردار لال خان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح سے مظلوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو نیا جوش و ولولہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نیا عزم ملا ہے اور مایوسی اور ناامیدی کی فضا ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے اس نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کے حل اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سردار بابر عباسی نے اس موقع پر کہا کہ تنازعہ کشمیر صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔