پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ٹیم نے مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔
مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ یہ کیمپ دو نئے تعینات ہونے والے جنوبی افریقی ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین کی زیر نگرانی ہوا۔
اس مقابلے کا مقصد آنے والے یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ ستمبر 2025 برطانیہ اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا۔
وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان کا اسکور 1200 میں سے 1168 رہا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چیئرمینز ٹیم کپ، جو اس مقابلے کا سب سے باوقار ایونٹ مانا جاتا ہے، میں پاکستان نے 1200 میں سے 1174 اسکور کر کے دوسری بار گولڈ میڈل جیتا۔
ٹیم ممبران میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کے ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے۔
انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے جن میں 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اپنی مستقل مزاجی اور مہارت کے ساتھ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کیے۔
اسکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسٹیٹ پریذیڈنٹ فرسٹ اسٹیج میں عبید ابراہیم نے سلور اور لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔ جیک مچلی میچ میں اسد وحید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
فری اسٹیٹ بزلے میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ڈالرمپل کپ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ کرنل بوڈلے میچ میں بھی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل جیتا۔
اسٹیٹ پریذیڈنٹ سیکنڈ اسٹیج میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اسٹیٹ پریذیڈنٹ اوورآل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ اور عبید ابراہیم نے برونز میڈل حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ چیمپئن شپ ایگریگیٹ اوورآل میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا جنوبی افریقہ نے گولڈ میڈل برونز میڈل چیمپئن شپ میچ میں ٹیم نے
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں اُن کا انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس معرکہ حق میں فتح مبین عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے مضبوط رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
طلبہ و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسے مزید انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف