وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے مضبوط، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے.ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں.
عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا.ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائےطاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اور عہدے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا. شبانہ روز محنت سےمسائل کوحل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی7روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کے لیے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کا اعتراف ہورہا ہے.بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھورہی ہے. تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتےہیں پاکستان اڑان بھر چکا ہے.اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ صنعتی صارفین کے لیے بھی7روپے 69پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے.ستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12فیصد پر آگیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کو ریلیف فراہمی میں کامیاب ہوئے. عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے. ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
عطا تارڑ نے
بلندیوں کو
نے کہا کہ
کے لیے
پڑھیں:
’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ
سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ہے، اور ’پانی چوری نامنظور‘ کے نعرے لگائے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن ارکان اعظم نذیر تارڑ پانی چوری نامنظور
سینیٹ اجلاس نعرے بازی واک آؤٹ وزیر قانون وی نیوز