قومی اسمبلی اجلاس پیر کو ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کی شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مختلف امور پر ترمیمی آرڈیننس اور بلز پیش کئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیر) شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خواتیں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی بل 2024ء ایوان میں پیش کریں گے جبکہ اجلاس سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء کی منظوری بھی لی جائے گی۔
قومی اسمبلی ایجنڈے کے مطابق قومی کمیشن انسانی حقوق کی رپورٹ برائے سال 2023ء اور 2024ء بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔