ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہوگا جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہوچکا، مسئلہ ہائی کورٹ کے ریمارکس اور جرمانے کا ہے۔
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے پورا صوبہ چلانا ہوتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جج کے خلاف ریفرنس پر حکومت کو پیغام دینا تھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو پیغام دے دیا جس سے ایڈمنسٹریٹو جج نے بھی اتفاق کیا، ہائی کورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، جرمانے ادا کردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ہائی کورٹ چیف جسٹس کورٹ نے
پڑھیں:
سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی سوالات پر مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جس میں ضمانت درخواستیں خارج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں اور دونوں جانب کے وکلاء سے کہا کہ وہ قانونی نکات پر معاونت کریں۔
مزید پڑھیں: طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی فریق کے کیس پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے وکلاء کو آئندہ سماعت تک تمام قانونی مسائل پر مکمل تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی تحریک انصاف پنجاب حکومت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ عمران خان