این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)این اے 129لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔
ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں تاہم ترجمان سینٹرل میڈیا کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارسلان ظہیر پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن... امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی آر او آفس
پڑھیں:
حکومت نے بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیئے
حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز بند کرنیکا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تاہم سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا فیصلہ حساس صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر طلبہ، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد، سرکاری دفاتر اور بنکنگ نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بلوچستان کے جن اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہیں، ان میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، ہرنائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، سنجاوی، قلعہ سیف اللہ، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، خضدار، وڈھ، قلات، منگوچر، مستونگ، بیلہ، اوتھل، دشت، کچلاک، واشک، نوشکی، چاغی، پنجگور، تربت، گوادر، آواران، لسبیلہ اور حب شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تاہم سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔