ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 9 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرکردہ خارجی لیڈر شیریں سمیت 9 خوارج ہلاک۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرکردہ خارجی لیڈر شیرین سمیت 9 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی لیڈر شیریں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے علاوہ 20 مارچ کو شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں گھناؤنے فعل کا بدلے لیتے ہوئے مرکزی مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر تکواڑہ ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن حسنین اختر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن حسنین اختر ایس پی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔