کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔
کراچی میں پیرآباد کے علاقے منگھو پیر روڈ قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر ایک اللہ ھواکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقتولہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، شوہر زیر حراست
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ذکیہ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم ضمیر خان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم عادی جراٸم پیشہ اور نشے کا عادی ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتولہ کے بھائی کے سپرد کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔