WE News:
2025-11-03@14:05:13 GMT

لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں

عید کے موقع پر چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں، لاہور کے علاقے مناواں میں عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے 18 سالہ ملازم کی جان لے لی۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق 18 سالہ عبداللہ ایک دودھ کی دکان پر پر کام کرتا تھا، جہاں عید کے موقع پر چھٹیاں کرنے پر دکان کے مالک اصغر نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی عبداللہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق 18 سالہ مقتول عبداللہ ملک شاپ پر کام کرتا تھا جہاں دوکان کے مالک ملزم اصغر نے چھٹیاں زیادہ کرنے کی پاداش میں عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ مناواں پولیس نے ملزم اصغر عرف حسنین کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا، مقتول کے والد شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

گرفتار ملزم اصغر کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس پی کینٹ پولیس زائد چھٹیاں قاضی علی رضا لاہور ملزم اصغر مناواں نوجوان عبداللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس پی کینٹ پولیس زائد چھٹیاں قاضی علی رضا لاہور مناواں نوجوان عبداللہ کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار