UrduPoint:
2025-04-25@04:58:41 GMT

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت،ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پراپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی،دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔

اس لئے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کا نام ریان بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ میںدی ہے۔ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے بیٹے کیلئے ملنے والے تمام تحائف بھی دکھائے جن میں سے کچھ تحفے شہزاد حکیم کی پہلی بیوی کی جانب سے تھے۔ سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ اس موقع پرناراض بھی نظر آئیں کیونکہ ان کے شوہر شہزاد حکیم نے بیٹے کے نام کا اعلان کرنے کی بجائے گاڑی کے بارے میں بات کی، جو کہ بعد میں واپس لے لی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دانیہ شاہ نے غصے میں کہابچوں کو صرف ویوز کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں تھیں۔ بعدازاں مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی وکیل شہزاد احمد سے نکاح کے بعد رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دانیہ شاہ نے لال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دولہے حکیم شہزادنے کلیجی رنگ کی شلوار قمیض پر ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے اپنے وکیل حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی جبکہ حکیم شہزاد کی دانیہ شاہ کے ساتھ یہ چوتھی شادی تھی۔ دانیہ شاہ کی پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت حسین سے فروری 2022 میں ہوئی تھی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی تھی۔ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی ۔بعدازاںمئی 2022 میں دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی لیکن اس سے قبل ہی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دانیہ شاہ نے حکیم شہزاد عامر لیاقت بیٹے کی نے بیٹے کی تھی

پڑھیں:

پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس

ہانیہ عامر، فرحان سعید اور دیگر پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلگام میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے تھے۔

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں، درد، غم اور اُمید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔

فرحان اور ہانیہ کے علاوہ ماورا حسین، انمول بلوچ، فواد خان، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مدیحہ رضوی نے اس حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
  • ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ ’خفیہ بیٹے‘ کی تصویر لیک، روس میں ہلچل مچ گئی
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
  • بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل؛ کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر جرمانہ، مگر کیوں؟
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے