پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین نوکری سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی اور کراچی سے ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں نوٹس دیئے بغیر اچانک نوکریوں سے فارغ کر کے بیروز گار کر دیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔
گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوکریوں سے فارغ ملازمین میں
پڑھیں:
یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ زمینی حملہ غزہ کی پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا، مزید ہلاکتیں اور مزید تباہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یورپی کمیشن میں غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پُرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں لگانا شامل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ان اقدامات سے واضح ہو جائے گا کہ یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Post Views: 5