2025-09-18@14:57:09 GMT
تلاش کی گنتی: 39
«نوکریوں سے فارغ»:
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19کی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات، قرآ ة العین فاطمہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات تھیں،قرآ ة العین فاطمہ سینئر مینجمنٹ کورس سے فراغت کے بعد نئی پوسٹنگ کو جوائن کریں گی ،تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک 3.5 ٹریلین روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر اس وقت تنازعات کا مرکز بن گئے جب ایک صحافی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک سرکاری اہلکار کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ تاہم خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں صحافی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘جعلی خبر’ قرار دیا۔ بیوروکریسی اور دوسری اشرافیہ کی پرتگال میں پناہ گاہیں مہیا کرنے میں سب سے بڑا کردار ایک ورک صاحب کر رہے ھیں۔ https://t.co/mDDqywAg7t — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع دراصل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سانگھرا کی حالیہ...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو بیوروکریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تو ہمارا المیہ ہے کہ ہر جگہ کرپشن ہے، خواجہ آصف نے اگر تعداد زیادہ بتا دی ہے تو اسے کم کرلیں لیکن یہ حقیقت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے رانا ثنااللہ نے کہاکہ اے ڈی سی آر سیالکوٹ پر کرپشن کا الزام ہے، جس پر کسی نے ثبوتوں کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کو آگاہ کیا تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مبینہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.twitter.com/Awgm5EJHMT — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔(جاری ہے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل, ایک بار پھر تنقید کی زد میں وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔ بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے ۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے، دفعہ 144 اور کرفیو کانفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ واضح رہے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ مزید :
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) یورپی ملک نیدرلینڈز نے پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیدرلینڈز کا سفارت خانہ 9 جولائی سے عارضی طور پر بند کردیا گیا، نیدرلینڈز سفارت خانے نے بندش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ سفارت خانہ پہلے 7 جولائی کو بھی بارش کے باعث بند کیا گیا تھا تاہم 9 جولائی کے نوٹس میں سفارت خانے کی بندش کی مدت واضح نہیں۔ سفارت خانہ نے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا اور کہا متاثرہ درخواست دہندگان سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔ یاد رہے چند روز قبل یورپی ملک سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا...
برازیلیا(نیوز ڈیسک) برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل سسٹم کی خریداری پر جاری مذاکرات روک دیے ہیں اور اس کے بجائے ایک جدید یورپی دفاعی نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برازیلی فضائیہ اب یورپی کمپنی MBDA کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل سسٹم کی جانب متوجہ ہو چکی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور بہتر رینج کا حامل ہے۔ رینج، ٹیکنالوجی اور اعتبار نے یورپی نظام کو آگے کر دیا اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، برازیل نے ابتدائی طور پر بھارتی آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم جب یہ واضح ہوا کہ بھارت جدید آکاش-NG ورژن کی پیشکش نہیں کر رہا، تو برازیلی حکام نے یورپی آپشن کی طرف جھکاؤ...
---فائل فوٹو باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں 139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی سینیٹ نے 2024 میں کیا تھا، جس میں ان ملازمین کو ادارے پر مالی بوجھ قرار دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جون 2025 تک ان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز دستیاب تھے، تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں ان کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیے گئے۔
پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے درج ذیل رابطہ نمبرز کے ذریعے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔ ہنگامی رابطہ نمبرز: سفارتخانہ پاکستان، تہران +98-21-66-9413-88/89/90/91 (لینڈ لائن) +98-21-66-9448-88/90 (لینڈ لائن) +98 9100 607 658 (موبائل) زاہدان +98 54 33 22 3389 (لینڈ لائن) +98 99129...
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازعے کے پیش نظر، امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے یروشلم میں موجود اپنے سفارتخانے کو آج سے جمعہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، پاسداران انقلاب کا فضائی برتری کا دعویٰ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں تعینات تمام امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سول بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور احتساب کے معیار کی پرکھ کیلئے متعارف کرائے گئے پرفارمنس واچ میکنزم کے نفاذ کے بعد سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) اور آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) ترقیوں کے کیسز ڈیفر ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ دی نیوز کے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ جاتی سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی) کے ذریعے 2020ء تا 2024ء کے دوران پی ایس پی، پی اے ایس اور او ایم جی میں مجموعی طور پر 2؍ ہزار 270؍ افسران کے کیسز پر ترقی کیلئے غور کیا گیا۔ ان میں سے صرف 481؍ افسران (21؍...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی ملازمین فارغ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2237 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گریڈ 1 تا 13 تک 2800 تک کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوں گے، گریڈ 14 اور زائد کے ملازمین کو بھی 30 جون تک سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے...
اسلام آباد:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی Post Views: 1
ویب ڈیسک : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔

اورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعات : خصوصی عدالتیں قائم وفاقی یونیورسٹیز میں بچوں کیلئے 5میڈیکل کالجز میں 15فیصد کوٹہ ‘ فائلز تصور کیا جائیگا نوکری کیلئے خواتین کو عمر کی رعایت میر پور ایئرپورٹ بنایا جائیگا : وزیراعظم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے متعدد سہولیات اور مراعات کے حامل جامع پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے متعلقہ مقدمات نمٹانے کیلئے وفاق کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی 10 ہزار نشستوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے پانچ فیصد اور وفاق کے ڈگری تفویض کرنے والے اداروں میں بھی پانچ فیصد جبکہ میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص ہو گا۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں ای۔فائلنگ کی سہولت 60 دن میں...
لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟ فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی اور کراچی سے ہے، ملازمین...
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...

ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر
ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19افسران کوگریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ،ترقی پانے والوں میں محی الدین احمد وانی ،وسیم افضل چوہدری ،امبرین رضاشامل ،علی طاہر ،عثمان اخترباجوہ ،محمد حمیرکریم ،سید عطا الرحمان ،مصدق احمد خان گریڈ بائیس میں ترقی پاگئے ،گریڈبائیس میں راشد محمود،مومن آغا،ندیم محبوب،شکیل احمد مینگیجوترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں دادمحمد باریج،سعدیہ ثروت جاوید،اسدرحمان گیلانی ،علی سرفراز حسین ،زاہد اخترزمان ترقی پانے والوں میں شامل ،نبیل احمد اعوان اوراحمدرضاسرورگریڈ22میں ترقی پانے والوں میں شامل پولیس سروس کے آٹھ...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات...
امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دیدی، ٹرمپ انتطامیہ کو ملازمین برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔ وفاقی عدالت کے جج ولیم Alsup نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے متعلق 20 سے زائد اداروں کو جاری احکامات منسوخ کرے۔ امریکا میں تقریباً دو لاکھ ملازمین پروبیشنری ملازم ہیں، لیبر یونین نے سان فرانسسکو کی عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملازمین کیخلاف یہ اقدام ممکنہ طورپر غیر قانونی ہے۔ جج نے کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو بھرتی یا برطرف کریں، اس...
حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان...
امریکہ(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع جمعے کو برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان میں کہا...
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعی جلوسوں کی تکرار کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی وزیر دفاع وزیر یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جشن کی تقریبات کو روکیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے...
حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا ملازمین (ملازمت سے ہٹانے کا بل) 2025 منظوری کے لیے پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر...