ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19افسران کوگریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ،ترقی پانے والوں میں محی الدین احمد وانی ،وسیم افضل چوہدری ،امبرین رضاشامل ،علی طاہر ،عثمان اخترباجوہ ،محمد حمیرکریم ،سید عطا الرحمان ،مصدق احمد خان گریڈ بائیس میں ترقی پاگئے ،گریڈبائیس میں راشد محمود،مومن آغا،ندیم محبوب،شکیل احمد مینگیجوترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ترقی پانے والوں میں دادمحمد باریج،سعدیہ ثروت جاوید،اسدرحمان گیلانی ،علی سرفراز حسین ،زاہد اخترزمان ترقی پانے والوں میں شامل ،نبیل احمد اعوان اوراحمدرضاسرورگریڈ22میں ترقی پانے والوں میں شامل پولیس سروس کے آٹھ افسران کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی :ترقی پانے والوں میں بی اے ناصر ،غلام نبی میمن ،فاروق مظہر شامل عمران یعقوب منہاس ،خالق شیخ ،شہزادسلطان،زبیر ہاشمی اورمحمدطاہر رائے ترقی پانیوالوںمیںشامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو ترقی
پڑھیں:
اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
ویب ڈیسک: وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق، اسمارٹ میٹرز بجلی کے استعمال کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کریں گے، جس سے بلنگ کی غلطیوں میں کمی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل توانائی نظام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلے ایک سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 15 ہزار روپے رہ گئی ہے۔ اندازے کے مطابق، اگر ہر سال 50 لاکھ پرانے میٹرز بدلے جائیں تو ملک کو تقریباً 25 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
اسمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بجلی کے استعمال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر سکیں گے، جس سے بلوں میں غلطی اور تنازع کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔
پاور ڈویژن کے مطابق، یہ نظام مستقبل میں پری پیڈ میٹرز کے نفاذ کی راہ بھی ہموار کرے گا، جس سے پاکستان کا توانائی شعبہ مزید شفاف، ڈیجیٹل اور صارف دوست بن جائے گا۔