صبا فیصل اور نیہا کے درمیان ایک بار پھر فاصلے؟ سوشل میڈیا پر خاموش کشمکش جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا ملک کے درمیان ایک بار پھر فاصلے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس، تصاویر اور کیپشنز سے جنم لینے والے اشارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں۔
یہ تنازعہ نیا نہیں۔ 2022 میں دونوں خواتین کے درمیان سوشل میڈیا پر واضح طور پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی بیوی نیہا سے لا تعلقی کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم 2023 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح کی خبریں آئیں، انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات اور فیملی تصاویر نے ثابت کیا کہ تعلقات میں بہتری آ چکی ہے۔
مگر 2024 کی عید نے ان خبروں کو پھر سے دھندلا دیا۔ صبا فیصل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں “عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ” لکھ کر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں نیہا اور ان کے شوہر سلمان فیصل کہیں دکھائی نہیں دیے۔ حیران کن طور پر صبا کا دوسرا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن بہو اور پوتا تصویر سے غائب رہے۔
دوسری جانب نیہا ملک نے بھی انسٹاگرام پر “الگ عید” مناتے ہوئے تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ نظر آئیں۔ ان کی پوسٹ کا کیپشن کچھ یوں تھا:
“عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے۔”
اس کیپشن نے سوشل میڈیا پر “کوڈڈ میسج” کی شکل اختیار کر لی، جہاں صارفین نے اسے صبا فیصل کے بیان کا جواب قرار دیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو بھی کر دیا ہے، جبکہ نیہا نے ساس اور نند کے ساتھ تمام تصاویر بھی اپنی پروفائل سے ہٹا دی ہیں۔
اگرچہ یہ محض سوشل میڈیا کی سرگرمیاں ہیں، لیکن شوبز اور مداحوں کے حلقے ایک بار پھر اس “ساس-بہو” تعلق کی اصل حقیقت جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ کیا یہ صرف غلط فہمی ہے یا ایک نیا باب کھلنے والا ہے؟ وقت ہی بتائے گا۔
مزیدپڑھیں:مجھے کسی کامیاب مرد کی ضرورت نہیں، ایسا شخص چاہتی ہوں جو ۔۔کرینہ کپور کے انکشاف سے ہلچل مچ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کے درمیان صبا فیصل اور ان
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔