پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین کے بیان پر گرما گرم بحث ہوئی اور ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق علی امین کے بیان پر اظہار تشویش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا گیا، اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔

عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد  قیصر یا شہرام ترکئی کے متعلق الفاظ کیوں ادا کیے۔

بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تفصیل پارلیمانی پارٹی کے سامنے پیش کی، اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے متعلق سازشی کا کبھی لفظ استعمال نہیں کیا، پانی پی ٹی آئی نے کہا تھا عاطف خان، اسد قیصر، ان افراد کی وفاق میں ہمیں ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ انھیں قومی اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ دوں، بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے معاملے پر کسی رہنما کے خلاف الفاظ استعمال نہیں کیے۔

اجلاس میں موجود پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ پارٹی کے کسی رکن کو معزز ممبر کے خلاف ایسے الفاظ ادا نہیں کرنےچاہئیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ بنیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین کے بیان پر پارلیمانی پارٹی بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی نے

پڑھیں:

اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے لیے کہا وہ غلط ہے، تینوں بہنیں اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہماری طرف سے لچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں: بیرسٹر گوہر 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہر

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پرچے ہیں، میرے اوپر بھی 6 پرچے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں، ایک گملہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کو تنہا کیا جا رہا ہے، اب بہت ہوا یہ جمہوریت کےلیے نقصاندہ ہے، اگر بانی کے بچے پاکستان آئیں گے تو جو ان کا استقبال ہوگا ایسا کسی سیاستدان کا نہیں ہوا ہوگا۔ 

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی بھی ایبسلوٹلی ناٹ پر قائم ہیں، بانی نے کہا ہے کہ وہ ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • نہیں سمجھتا بیرسٹر سیف بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے: علی امین گنڈاپور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
  • کشمیری رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو ملی حراستی پیرول، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کریںگے
  • ‎ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر اظہار تشویش