صوابی؛ سواریوں سے بھرا رکشہ نہر میں گرگیا، 3 افراد جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی 42 : صوابی کی گوہاٹی نہر میں سواریوں سے بھرا رکشہ گرگیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
صوابی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں گوہاٹی نہر میں رکشہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ حکام نے بتایا کہ رکشہ میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے 8 افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔ حادثے میں 11 سالہ بچہ اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 1 بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے نہر میں دو گمشدہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گمشدہ افراد ماں اور بیٹا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی
—فائل فوٹوسرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔