وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چوہدری ارشد جاویدوڑائچ مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا اظہار
پڑھیں:
وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرنا پڑتا ہے، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میانوالی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرناپڑتاہے، جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کررہی ہیں، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں؟
میانوالی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہناتھاکہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے ، اب ہم گجرات میں نیا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے، کام کرنا پڑتا ہے ، سیلاب میں پنجاب کابینہ ارکان دن رات کام کررہے ہیں، وزرا سیلاب سے متاثرہ عوام کے درمیان ہیں اور وزرا کو کہا ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں مل جاتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ سی ایم کام کیوں کررہی ہیں؟ کشتی میں بیٹھی تو تنقید ہوئی کہ سی ایم کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں؟ مجھ پر تنقید کرنے والے سن، میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ تنیقد آئی کہ وزیراعلیٰ کشتی میں بیٹھ گئیں ڈوب جاتی تو؟ باقی صوبوں میں نہ سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے، سی ایم باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ 2022 میں سیلاب آیا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی اور کہا اوہو بہت تباہی ہوئی ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔