صائم ایوب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں ؟ میڈیکل پینل نے اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔
مزیدپڑھیں:عاطف اسلم کے ایک جملے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔