UrduPoint:
2026-07-24@15:42:41 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی مہم کی کڑی نگرانی کا آغاز کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کلاک ٹاور ، جھنگ روڈ،ائیرپورٹ چوک،لکڑ منڈی،پرتاب نگر میں صفائی کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر پر مثالی صفائی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا۔صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل و رہائشی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ کولیکشن کی جائے۔شہری صفائی کے حوالے سی1139 پر شکایات درج کرائیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز