عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو اگر عمران خان نے کوئی ہدایات دی ہیں تو وہ اس پر کام کررہے ہوں گے۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا سے پاکستان آنے والے وفد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کے آرڈر میرے ہاتھ میں تھے لیکن پھر بھی نہیں ملنے دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ عدالت کے احکامات ماننے سے انکاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کومستعفی ہوجانا چاہیے، اعظم سواتی
عمر ایوب نے مزید کہاکہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، دیکھتے ہیں آگے جاکر ہمارا الائنس کتنا پریشر ڈالے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ رابطے اعظم سواتی عمر ایوب عمران خان عمران خان رہائی قومی اسمبلی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ رابطے اعظم سواتی عمر ایوب عمران خان رہائی قومی اسمبلی وی نیوز اعظم سواتی عمر ایوب
پڑھیں:
ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، صیہونی اپوزیشن لیڈر
اپنے ایک بیان میں آویگدور لیبر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران میں صرف حکومت گرانے پر ہی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ اسلامی ٹائمز۔ صیہونی سیاسی پارٹی ISRAEL MY HOME کے سربراہ اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر "آویگدور لیبرمین" نے کہا کہ غزہ سے تمام صیہونی قیدیوں کو واپس لائے بغیر حماس پر غلبہ پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم "نتین یاہو" کے سیاسی مفادات ہی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی واحد وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ وہ کسی صورت اپنے جوہری یا میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا۔ آویگدور لیبرمین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران اپنے جوہری منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹتا تو دوبارہ حملے کے لئے تیار ہو جائے۔ تاہم مذکورہ صیہونی اپوزیشن لیڈر نے موقف اپنایا کہ ہمیں ایران میں صرف حکومت گرانے پر ہی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوجی بھگوڑے چلا رہے ہیں۔ حریدیوں کو رضاکارانہ فوجی خدمت سے مستثنیٰ کرنا یہودیت کی تعلیمات کے منافی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام اسرائیلیوں کو بلا استثناء فوج میں خدمات انجام دینی چاہئیں۔ واضح رہے کہ آویگدور لیبرمین، اسرائیل کے سابق وزیر جنگ بھی ہیں۔ جب کہ حریدی، صیہونیوں میں روحانی طبقے کو کہا جاتا ہے۔ انہیں اسرائیل میں بہت سارے استثنائی حقوق حاصل ہیں۔ فوج میں عدم خدمت اُن حقوق میں سے ایک ہے۔