کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد 5 کمیٹیوں کی تشکیل نو
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد 5کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکر دی گئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین نائب وزیر اعظم برقرار رہیں گے جبکہ ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت اور وزیر پاور شامل ہوں گے۔کمیٹی میں وزیر نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے نجکاری کا قلمدان گزشتہ ماہ واپس لے لیا تھا۔اس وقت نجکاری کا کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے جبکہ محمد علی کے پاس مشیر نجکاری کا قلمدان ہے جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی تھی ان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کابینہ کمیٹی
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔
نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
نج کاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔
حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
ان کا کہنا تھا کہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے۔
Ansa Awais Content Writer