ویب تھری کے بااثر رہنما چانگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک مشیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔ دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا، یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل
پڑھیں:
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ
—فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا، وفد میں وزیر مذہبی امور عدنان قادری اور وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ شامل ہیں۔
سکندر شیرپاؤ، ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء، ترجمان وفاق المدارس مولانا عبدالقدوس، نائب صدر دارالعلوم کراچی مولانا زبیر اشرف عثمانی اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر انٹرنیشنل کونسل فار ریلیجس افیئرز کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کے ساتھ سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، وفد سنکیانگ میں ارومچی، کاشغر اور بیجنگ کا دورہ کرے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفد چینی وزارت خارجہ حکام، کمیونسٹ پارٹی قیادت، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔