امریکا کی کئی جامعات کے غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے کئی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں، ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جبکہ طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات موجود ہیں۔ ویزے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے جا سکتے ہیں، لیکن جامعات اور کالجز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت چپکے سے طلبا کی قانونی رہائش کی حیثیت ختم کر رہی ہے جبکہ طلبا کو اور نہ ہی اسکولز کو اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ طلبا کو حراست میں لیے جانے اور ملک بدر کیے جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان طلبا کو ہدف بنایا ہے جو فلسطینی حمایت کے لیے احتجاج یا تقاریر میں ملوث تھے، جن میں کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کی قیادت کرنے والے محمود خلیل جیسے گرین کارڈ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اقتصادی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ نے بیجنگ کو دھمکی دے دی

طلبا کے ویزے فلسطین کاز سے جڑے بغیر بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ بعض معاملات میں ماضی کی خلاف ورزیوں جیسے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو بھی بہانہ بنایا گیا ہے۔ بعض کالجز کا کہنا ہے کہ وجوہات ابھی تک واضح نہیں اور وہ جوابات تلاش کر رہے ہیں۔

مائیگریشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر میشیل مٹلسٹاٹ نے کہا کہ جو کچھ آپ بین الاقوامی طلبا کے ساتھ ہوتا دیکھ رہے ہیں، وہ دراصل ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مختلف اقسام کے تارکین وطن پر کی جانے والی نگرانی کا ایک حصہ ہے۔

امریکن کونسل آن ایجوکیشن کی گورنمنٹ ریلیشنز کی نائب صدر سارہ اسپرائزر نے کہا اچانک ویزا منسوخیوں کی وجوہات کی وضاحت نہ ہونے سے طلبا میں خوف کی فضا پیدا ہو سکتی ہے۔ جو اقدامات آئی سی ای اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، یہ عام طور پر اس وقت تک نہیں کیے جاتے جب تک کہ سیکیورٹی کا مسئلہ نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ طلبا ویزے طلبا ویزے منسوخ فلسطین کاز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا طلبا ویزے طلبا ویزے منسوخ فلسطین کاز طلبا کے ویزے رہے ہیں کیے جا

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا بلوچستان بیٹے پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی عمران خان قتل ملاقات

متعلقہ مضامین

  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی
  • ٹرمپ انتظامیہ کاامریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ
  • کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظالم پر غیرت بیچ دی، ٹرمپ انتظامیہ سے 200 ملین ڈالر کا مک مُکا
  • کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ نے اوباما کو ’غدار‘ قرار دے دیا