City 42:
2025-09-18@14:49:18 GMT

عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:  ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ آج  سے شروع ہوگیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔آج  اسلام آباد ، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی۔

بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ ، چمن، دکی، زیارت ، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہوں گے۔

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور ، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہوں گے۔

جمعہ 11 اپریل کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔

عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ سمندر پار پاکستانی وطن پہنچنے کے بعد متعلقہ حاجی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام
  • پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی کورسز، رجسٹریشن کیسے کروائی جائے؟