غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیے،نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیے۔
(جاری ہے)
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا ہے کہ ا ن کی صدر ٹرمپ سے غزہ اور شام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق ایک اور ڈیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے امریکا اسرائیل تجارتی تعلقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی خسارے کو ختم کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔