یو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی ، پاکستان میں کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر عید کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفات اور عید الاضحیٰ کیلئے چھٹی ذی الحج کی 9 سے 12 (1445 ہجری) تک ہوگی جو 4 دن کی چھٹی کے برابر ہے۔
پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں چاند کے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے 7 جون 2025 بروز ہفتے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تاہم عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عید الاضحی ذی الحج
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔