عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں؟ یو اے ای اور پاکستان میں ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی/اسلام آباد: عید الفطر کے بعد اب عید الاضحیٰ 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔ چاند صبح 7:02 بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ عید کی حتمی تاریخ مقامی چاند کی رویت پر ہی طے ہوگی۔
سرکاری تعطیلات کے مطابق 9 سے 12 ذی الحج (1445ھ) تک چار روزہ عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ادھر پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عید الاضحی کے بعد
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔