پی ٹی آئی کی آپسی لڑائیاں؛ بیرسٹر گوہر نے راضی نامے پر آمادہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی کی آپسی لڑائیاں؛ بیرسٹر گوہر نے راضی نامے پر آمادہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنماں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نیفریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماں سیاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ بانی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنماں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ آپس کے اختلافات سے کارکنان اور قائدین پریشان ہیں۔
آپسی اختلافات کو پارٹی کے اندر رکھیں۔قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات حکومتی کابینہ پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ نہ مستعفی ہورہا ہوں اور نہ کابینہ سے ہٹانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے پر آمادہ کرلیا پی ٹی آئی
پڑھیں:
متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں.ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے این سی آئی اے کو نوٹس بھی جاری کیے تھے تاکہ وہ اپنا جواب جمع کرائے اور سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔
یاد رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔این سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی۔یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا۔