چین کا امریکی ٹیرف اقدامات مزید سخت ہو نے کی صورت میں جوابی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی چین پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کی چینی حکومت سخت مخالفت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ٹیرف کے اقدامات کو مزید سخت کرتا ہے، تو چینی حکومت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات اختیار کرے گی ۔
منگل کے روزترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف” کا کوئی جواز نہیں اور یہ یکطرفہ دھونس کی ایک واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اختیار کیے گئے جوابی اقدامات اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ ، نیز بین الاقوامی تجارت کے معمول کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں، جو کہ بالکل جائز ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی غلطی پر ایک اور غلطی ہے اور یہ امریکی غندہ گردی کے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کرتی ہے جسے چین ہرگز قبول نہیں کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اپنی ضد پر اڑا رہا تو چین اس کا مقابلہ کرے گا۔بیان کے مطابق چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے اور نہ ہی تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل ہے ۔
چین سے معاملات طے کرنے کے لئے دباؤ اور دھمکیاں درست طریقہ کار نہیں ۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے، چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو منسوخ کرے، چین پر اقتصادی اور تجارتی دباؤ کو روکے اور چین کے ساتھ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ چین پر
پڑھیں:
شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے نادرا حکام کو مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے تحقیقات مزید مؤثر اور شفاف ہوں گی۔