پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی:فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔
فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بتایا تھا حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دیا، حماد اظہر کی جلد منظرعام پر واپسی ہوگی، پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے، بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب ڈرامے، سازشوں کا وقت سے پہلے بتا چکا تھا۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی میں فیصل واوڈا نہیں ملا کہا کہ
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔