1061 پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکا میں ریزیڈنسی ملنا سنگ میل ہے، ڈاکٹر رضوان تاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج(فائل فوٹو)۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ ایک سال میں 1061 پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکہ میں ریذیڈنسی ملنا پاکستان میں طبی تعلیم کےلیے ایک سنگ میل ہے۔
انھوں نے کہا ان ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے امریکا میں ریذیڈنسی کی نشستیں حاصل کیں، ان ڈاکٹروں کی شاندار کارکردگی پی ایم ڈی سی کی طرف سے ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو قائم رکھنے کےلیے متعین کردہ اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے مستحکم نصاب اور تربیتی پروگراموں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ڈاکٹروں کے درمیان تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور مزید کہا کہ ایک سخت نظام چیک اینڈ بیلنسز کے ساتھ پی ایم ڈی سی نے پاکستانی طبی اور ڈینٹل کالجز کو مضبوط نصاب اور جامع تربیتی پروگرام قائم کرنے کی رہنمائی فراہم کی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ امریکا میں ریذیڈنسی کے حصول کےلیے درخواست کا عمل انتہائی مشکل ہے اور امیدواروں کو غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، انہیں سخت امریکی میڈیکل لائسنسنگ امتحان (یو ایس ایم ایل ای) میں کامیابی حاصل کرنی ہوتی ہے اور ایک پیچیدہ درخواست کے عمل کو طے کرنا ہوتا ہے جس میں انٹرویوز اور جامع دستاویزات کا جمع کرنا شامل ہے۔ سب سے زیادہ محنتی اور مضبوط امیدوار ہی اس چیلنجنگ انتخاب میں کامیاب ہوتے ہیں۔
انکے مطابق جن معروف تعلیمی اداروں سے زیادہ تر ڈاکٹروں نے امریکا میں ریذیڈنسی کی نشستیں حاصل کی ہیں، ان میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج کالج، شفاء کالج آف میڈیسن، جناح اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر تاج نے مزید کہا کہ یہ کامیابی پی ایم ڈی سی کے وژن کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی تاکہ وہ عالمی معیارات کے مطابق پیشہ وارانہ صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مستقبل کے صحت کے پیشہ ور افراد کو تیار کرےگی۔ جب یہ فارغ التحصیل ڈاکٹر اپنے شعبے میں شامل ہوں گے تو اس بات کی ضمانت دیں گے کہ انہوں نے معیاری تعلیم حاصل کی ہے جو ان کے پیشہ وارانہ سفر میں مددگار ثابت ہوگی۔
دنیا بھر کی طبی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے عالمی فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) سے شناخت حاصل کرکے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستانی طبی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
انھوں نے کہا ہمارا وژن یہ ہے کہ فارغ التحصیل طلباء اور نئے ڈاکٹروں کو ان کے اپنے ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی کامیاب ہونے کے لیے بااختیار بنائیں اور یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل کے صحت کے پیشہ ور افراد میں یہ مہارتیں ہوں جس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر سکیں، تاکہ وہ طب کے میدان میں کار ہائے نمایاں انجام دے سکیں۔
ان 1,061 ڈاکٹروں کی کامیابی پاکستان میں طبی تربیت کی بلند ہوتی ہوئی سمت کا ایک طاقتور پیغام بھیجتی ہے۔ یہ صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کے لیےدونوں مقامی اور عالمی سطح پر کامیابی کی علامت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رضوان تاج میں ریذیڈنسی پی ایم ڈی سی امریکا میں ڈاکٹروں کو طبی تعلیم
پڑھیں:
تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
ا سلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مزار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور علمی تعاون کو مزید فروغ دینے، علمی و ادبی اداروں کے درمیان روابط کو وسعت دینے، ادب اور مشترکہ ثقافتی ورثے کے فروغ سمیت زبان، ترجمہ اور مہارتوں کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے مکالمے کو فروغ دینے، علمی و ادبی وفود کے باہمی تبادلوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر تاجکستان کے سفیر نے ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈاکٹر محمد سلیم مزار کو تاجکستان اور آزادی کے 35 سال: امن سازی کا تجربہ، کثیرالجہتی پالیسی اور پائیدار ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان اگلی خبردنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگےCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم