عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں سونا سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر کی کمی کے بعد 3,010 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔