Express News:
2025-11-03@07:00:52 GMT

بیٹی فلم انڈسٹری میں کب ڈیبیو کریں گی؟ کاجول نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری میں چند خاندانوں پر اپنے ہی بیٹی بیٹوں کو لانچ کرنے پر نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

نیپوٹزم کے حوالے سے بھارتی میڈیا تقسیم نظر آتا ہے کچھ اداکار اس کے حامی ہیں جب کہ کچھ شدید مخالفت کرتے ہیں۔

اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی نہ صرف فلموں میں مقبول رہی بلکہ ازدواجی زندگی بھی شاندار طریقے سے جاری ہے۔

جوڑی کی ایک بیٹی نیسا دیوگن نہایت جاذب نظر اور خوبصورت ہیں۔ اُن کا لُک کسی ماڈل اور اداکارہ کی طرح ہے۔

جس کے باعث سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کب اپنی بیٹی کو بطور اداکارہ لانچ کرتے ہیں۔

ان افواہوں کی گردش میں بالآخر ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے نیسا دیوگن کے فلم ڈیبیو پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا سے گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ ہم اپنی بیٹی کو اس کے ہر فیصلے پر پوری طرح سپورٹ کریں گے، اسے حق ہے جو پروفیشن اچھا لگے اسے اپنائے۔

کاجول نے مزید کہا کہ بیٹی نیسا دیوگن 20 سال کی ہوگئی ہے اور اس نے ذہن بنالیا ہے کہ فی الحال اداکاری نہیں کرنی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاجول نے

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟