بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی تقریب شوہر نے خراب کردی؛ دانیہ شاہ برہم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لودھراں(نیوز ڈیسک)ماں بننے کی خوشی میں رکھی گئی تقریب میں دانیہ شاہ اپنے شوہر شہزاد حکیم سے کسی بات پر سخت ناراض ہوگئی تھیں جس کی وجہ اب سامنے آگئی۔
معروف میزبان عامر لیاقت کی پُراسرار موت کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم نامی شخص سے شادی کی تھی۔
جس سے دانیہ شاہ کے یہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشی میں جوڑے نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب بھی رکھی۔
تاہم یہ تقریب بہت خوشگوار ثابت نہیں ہوئی جس پر دانیہ شاہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے گاڑی کا جھوٹا اعلان کرکے گمراہ کیا۔ شوہر نے اب تک بچہ ہونے پر کوئی تحفہ نہیں دیا۔
دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ تقریب میرے بیٹے کی تھی لیکن اس میں میرے شوہر اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی اولادوں کو بھی لے آئے۔
دانیہ شاہ نے کہا کہ شوہر نے اپنی ان اولادوں کی شادیوں کا اعلان بھی میرے بیٹے کی تقریب میں کر کے سارا ماحول خراب کر دیا۔
دانیہ شاہ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ شوہر شہزاد حکیم نے تقریب میں میرے بچے کے نام کا اعلان تک بھی نہیں کیا جو ہم نے پہلی بار منظر عام پر لانا تھا۔
دانیہ شاہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام دیان رکھا ہے۔
دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کیلئے خبر غم،اہم راہنما انتقال کر گئے،جانئے کون
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم بیٹے کی شوہر نے
پڑھیں:
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔
تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تاہم اطراف کی گلیوں سے سویرا کی کوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے سویرا کے رشتے دار کی ڈی این اے رپورٹ حاصلِ کرنے کے لیے سیمپل لیب بھیجا ہے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلووٴں پر کام کر رہی ہے اور اب تک پولیس نے 12 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس نے سویرا کے بھائی کا بھی بیان لیا ہے اور ورثاء سے بھی ملاقات کی ہے۔