پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(آئی این پی)پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز ، تعداد اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم ہیں ۔ریکارڈ کے مطابق 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ بحیثیت انحصاری افراد پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔
دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے۔اسی طرح افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین گجرانوالہ میں ہیں ، جن کی تعداد 3398 ہے۔ لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر 419 غیرقانونی افغان خواتین مقیم ہیں۔
پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد نے امریکا میں رہائش حاصل کر لی
ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2987 خواتین موجود ہیں۔ 18 سال تک کی عمر کی 1915 افغان لڑکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان خواتین کے مطابق عمر کی
پڑھیں:
پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔
انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔