Islam Times:
2025-04-25@02:40:38 GMT

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.

0 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا مہلک زلزلہ 25 سال میں سب سے زیادہ طاقت ور تھا۔
اس زلزلے میں تقریباً 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ہوالین کے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

استنبول یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

ترکیہ کا شہر استنبول زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔

فلک بوس عمارتیں زلزلے کی شدت کے باعث ہلنے لگیں اور شہری خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔

شہریوں نے عمارتوں سے نکل کر کھلے میدانوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 19 ہزار سے تجاوز کرگئیں 

زلزلے کے جھٹکے لگاتار ایک سے زائد بار محسوس کیے گئے تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

چند پرانی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 

ترکیہ کے شہر استنبول کے علاوہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 16 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

   

 

متعلقہ مضامین

  • چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
  • فلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو  سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا
  • بحیرہ مرمرہ میں طاقت ور زلزلے نے استنبول کو ہلا کر رکھ دیا
  • استنبول یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے
  • استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
  • ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
  • ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون
  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز